15 ستمبر 2014 - 14:15
امریکا، شام پر ہوائی حملے کے لئے بیتاب

امریکا نے کہا ہے کہ وہ داعش کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لئے شام کے اندر ہوائی حملے کے لئے دمشق حکومت سے کوئی ہماہنگی نہیں کرے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کر دیئے جانے کے باوجود کہ اجازت کے بغیر کئے جانے والے ہر فضائی حملے کو جارحیت سمجھا جائے گا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سی بی ایس ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ہم شام کے ساتھ  ہماہنگي نہیں کریں گے، یہ کوئی تعاون کی کوشش نہیں ہے۔

کیری نے کہا کہ ہم تمام کارروائی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔

واضح رہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی امور کی مشیر بثینہ شعبان نے کہا تھا کہ ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

روس نے بھی شام کی حکومت کی اجازت کے بغیر امریکہ کی جانب سے مستقبل میں کئے جانے والے فضائی حملوں کی مخالفت کی ہے۔

.......

/169